تعمیر قوم میں تعلیم ہی بنیادی ستون ہے ،اساتذہ قوم کے معمار ہیں‘ عبداﷲ خان سنبل
جمعہ 12 اگست 2016 20:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا ہے کہ آپ کے روشن چہرے، فراخ پیشانیاں اور بے مثال ذہانت اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔ لاہور میٹرک بورڈ میں پہلی چار پوزیشنز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ بنانے والے ڈویژنل پبلک اسکول لاہور کے طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم میڈلز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آج اپنی تاریخ کے مشکل ترین چیلنجز سے نبرد آزما ہے مگر ہر پاکستانی کا عزم ہے کہ وہ اپنی آزادی و سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے چند ماہ کے دوران لاہور میں ہونے والے دو بڑے پراجیکٹس کی افتتاحی تقاریب میں میٹرک لاہور بورڈ میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات گیسٹ آف آنر ہوں گے اور وزیراعلی پنجاب کے تعلیمی ویژن کے مطابق ان ہونہار طلبا و طالبات کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے ڈویژنل پبلک اسکول کی پرنسپل شہلا ملک، اساتذہ اور طلبا و طالبات کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر قوم میں تعلیم ہی بنیادی ستون ہے اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔
والدین اور اساتذہ کی توجہ اور لگن کے بغیر ایسے بے مثال نتائج ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات پاکستان کا سنہرا مستقبل ہیں۔ سال 2016ء کے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں رانا عمر فرحان 1087/1100 نے پہلی پوزیشن، محمد شایان وحید 1086 نے دوسری پوزیشن، سید مومن علی اور حسنین 1085 نے تیسری پوز یشن جبکہ رمیشہ طاہر نے 1082 نمبر حاصل کرکے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ان تمام طلبا و طالبات کا تعلق ڈویژنل پبلک اسکول لاہور سے ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کے صدر بھی ہیں۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے طلبا و طالبات کو میڈلز پہنائے اور ان کے والدین کو پھولوں کے گلدستے پیش کی۔ تقریب میں پرنسپل ڈی پی ایس شہلا ملک، ایڈیشنل کمشنر عثمان خان خالد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری امجد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل آمنہ رفیق ملک، اے سی پروٹوکول منور بخاری و دیگر افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.