ٹیوٹا ٹرینرز کی گارمنٹ سیکٹر میں تربیت وزیراعلیٰ کاصوبہ میں ہنر مند پنجاب کے وژن کا حصہ ہے‘عرفان قیصر شیخ
حکومت پنجاب ترک ادارے کی مینجمنٹ کی بے حد مشکور ہے جو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا پنجاب کی فنی معاونت فراہم کر رہے ہیں‘چیئرپرسن ٹیوٹا
جمعہ 12 اگست 2016 20:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں گارمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 11کروڑ روپے کی جدیدمشینر ی و آلات فراہم کر دئے ہیں۔ٹیکا کے ماہرین ٹیوٹا اساتذہ کے علاوہ براہ راست زیر تربیت نوجوانوں کو بھی 2ماہ کی ٹریننگ دینگے۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے 8رکنی ترک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
وفد میں ہولیا کرمیزی گل، اویا ایسٹ اوزکان، ہاتس صادقوگلو ایوسی، کیمال ایکگن، رافت بہار، اینر تولومن، مورات یلماز اور محمد اینس خان شامل تھے۔ اس موقع پر چیف آپرٹینگ آفیسر جواد احمد قریشی، عائشہ قاضی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا ٹرینرز کی گارمنٹ سیکٹر میں تربیت وزیراعلی کاصوبہ میں ہنر مند پنجاب کے وژن کا حصہ ہے۔
حکومت پنجاب ترک ادارے کی مینجمنٹ کی بے حد مشکور ہے جو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے فروغ کیلئے ٹیوٹا پنجاب کی فنی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں ترک ادارے کی جانب سے مشینری و آلات کی فراہمی سے جدیدگارمنٹ سینٹر کاقیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے ہمارے نوجوان مستفید ہونگے اور یہاں سے تربیت حاصل کرنے کے بعد انہیں ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ترک وفد کی سربراہ ہولیا کرمیزی گل نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا )کے11 رکنی ٹرینرز کو ترکی میں15روزہ تربیت دی جا چکی ہے اور وہ تربیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آچکے ہیں۔ٹیوٹا ٹرینرز کو استنبول اور تیکرڈیگ کی معروف صنعتوں میں گارمنٹ شعبہ(ڈینم) میں تربیت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز ٹاؤن شپ میں مشینری و آلات نصب ہونے کے بعد اس کے افتتاح کیلئے ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (ٹیکا) کے اعلی حکام پاکستان آئیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.