مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں کا انتخابی شیڈول لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعہ 12 اگست 2016 20:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پنجاب میں مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں کا انتخابی شیڈول لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔مسلم لیگ (ق) کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کے قانون میں ترامیم واپس لینے کے باوجود الیکشن کمیشن نے پرانا انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرانا قانون بحال ہونے کی بنا پر مخصوص نشستوں کی تعداد میں کمی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پہلے سے جاری کردہ انتخابی شیڈول قانونی طور پر غیر موثر ہو چکا ہے ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیا انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے سے سیاسی جماعتوں کے امیدوارمقامی حکومتوں کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے جو جمہوری اصولوں اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مقامی حکومتوں کی تشکیل کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لئے نیا انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :