مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اور اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 12 اگست 2016 20:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کی قرار داد کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اور اقوام متحدہ کی قرار داد پر عملدرآمد کرانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔امیر جماعت الدعوۃحافظ محمد سعید کی جانب سے سینر قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار داد کے برعکس مقبوضہ جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کی بجائے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جس سے خطے میں امن و امان کی صوتحال سنگین ہو رہی ہے اگر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند نہ ہوا تودو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان چوتھی جنگ چھڑنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 21اپریل 1948کی منظور کی جانے والی قرار داد پر عمل نہیں کیا جو کہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دنیا کے امن کو برقراررکھنے اوربھارت کو اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل درآمدکا پابند بنانے کے لئے عدالت حکومت پاکستان کومسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل درآمد کے لئے مسئلہ کشمیر عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے احکامات صادر کرے۔

متعلقہ عنوان :