خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بھجوانے سے متعلق درخواست کی سماعت15اگست تک ملتوی

جمعہ 12 اگست 2016 20:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے خواتین کو بطور معاونین حج سعودی عرب نہ بھجوانے سے متعلق درخواست کی سماعت15اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے عظمی رفیق سمیت 32 درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ سارے کاغذات پورے ہونے کے باوجود سعودی عرب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عدالت سے استدعا ہے کہ بطور حج معاونین سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے۔سماعت کے دوران ڈائریکٹر حج عدالت کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے جس پر عدالت نے سماعت 15اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری حج سے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :