پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ’’ ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی‘‘ کا اجلاس

فاؤنڈیشن کی اڈیالہ روڈ راولپنڈی ہاؤسنگ سکیم کے لئے504پلاٹوں کی قرعہ اندازی 19اگست کو ہوگی

جمعہ 12 اگست 2016 20:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمدخواجہ کی صدارت میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ’’ ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی‘‘ کا اجلاس سول سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر گلشن آبادسکیم کے نزدیک پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی زیرتکمیل ہاؤسنگ سکیم میں سرکاری پلاٹ کی الاٹمنٹ کے لئے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ترجیح کے طورپر ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے والے 504سرکاری افسران اور اہلکاروں کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی 19اگست 2016 ء کو 10بجے صبح لبرٹی کیسل ہال ، مین بلیوارڈ گلبرگ لاہور میں ہوگی۔

پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فا ؤ نڈ یشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ راولپنڈی میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ہاؤسنگ سکیم کے پہلے فیز میں 1154پلاٹوں کی قرعہ اندازی گزشتہ سال جون میں ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

دوسری قرعہ اندازی کی تقریب میں 19اگست کو 504پلاٹوں کی اوپن قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے توسط سے عمل میں آئے گی ۔

ان میں ایک کنال ، دس مرلہ ، سات مرلہ اور پانچ مرلہ کے پلاٹ شامل ہیں۔ اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی ہاؤسنگ سکیم کی تیسری قرعہ اندازی اگلے سال جون میں رکھی گئی ہے -پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جنرل حافظ محمد الیاس ، ممبربورڈ آف ریونیو الطاف ایزد خان ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ خرم آغا ، سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو خالد محمود اور ہاؤس ایلوکیشن کمیٹی کے د یگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :