نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے سے ضرب عضب متاثر ہو رہا ہے، بعض حلقوں کے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، فریقین کی طرف سے بامعنی اور مناسب اقدامات نہ ہونے سے امن قائم نہیں ہوگا،نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا مقصد ہے،دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ اختتام کے قریب ہے ، پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام ادارے باہمی تعاون سے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں، امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنے پر عوام ، تمام سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت پر جائزہ لیا گیا،آئی ایس پی آر
جمعہ 12 اگست 2016 20:58
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے سے ضرب عضب متاثر ہو رہا ہے، بعض حلقوں کے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، فریقین کی طرف سے بامعنی اور مناسب اقدامات نہ ہونے سے امن قائم نہیں ہوگا،نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا مقصد ہے،دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ اختتام کے قریب ہے ، پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تمام ادارے باہمی تعاون سے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں،میں عوام ، تمام سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پرنسپل سٹاف آفیسرز ، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان میں پیش رفت پر جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کا مقصد ہے ۔
نیشنل ایکشن پلان پر پیش رفت نہ ہونے سے ضرب عضب متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ اختتام کے قریب ہے ۔ پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کرکے رہیں گے ۔ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کے بیانات اور تجزیے قومی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ فریقین کی طرف سے بامعنی اور مناسب اقدامات نہ ہونے سے امن قائم نہیں ہوگا۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔امن واستحکام کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنے پر عوام ، تمام سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری کوششوں کو کامیاب کرنے کے لئے مربوط قومی ردعمل ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر سیکیورٹی کے مثبت اثرات عوام تک پہنچانا شروع ہو گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.