شنگھائی ڈزنی پارک میں صرف 2ماہ میں 1ملین سیاحوں کی آمد

شنگھائی ڈزنی پارک میں سیاح بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہورہے ہیں‘رابرٹ ایگر

جمعہ 12 اگست 2016 21:03

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) والٹ ڈزنی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افیسر رابرٹ ایگر نے کہا ہے کہ شنگھائی ڈزنی پارک نے اپنے افتتاح کے پہلے دو ماہ میں ایک ملین سیاحوں کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

رابرٹ ایگر کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ملین سیاحوں کو صرف دو ماہ میں خوش آمدید کہنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،پارک میں آنے والے لوگ بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے،ابھی بھی ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ہماری توقعات سے بڑھ کر ہے،شنگھائی ڈزنی پارک کا افتتاح انتہائی زبردست رہا ہے،پارک میں توسیع کرتے ہوئے نئے ہوٹلز اور دلکش مقامات تعمیر کیے جارہے ہیں تاکہ یہاں مسلسل آنے والے سیاحوں کو ہر بار کچھ نیا دیکھنے کو ملے۔

متعلقہ عنوان :