بیجنگ کی ٹیکنالوجی پارک میں ملازمت پیشہ غیرملکی شہریوں کیلئے گرین کارڈ متعارف

جمعہ 12 اگست 2016 21:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چین نے بیجنگ کی ٹیکنالوجی پارک میں فرائض سرانجام دینے والے پیشہ وارانہ اہلیت کے حامل غیر ملکی ملازمین کو گرین کارڈ فراہم کرنے کیلئے نیا پوائنٹس کا نظام متعارف کروا دیا ہے،چینی خبر رساں ادارے شہنوا کے مطابق ٹیکنالوجی پارک میں فرائض سرانجام دینے والے پیشہ وارانہ صلاحیت کے حامل ملازمین کو بیجنگ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی جس کی بنیاد تعلیمی ڈگریوں سمیت مستقل ملازمت پرمنحصر ہوگا،غیر ملکی شہریوں کو گرین کارڈ حاصل کرنے سے قبل مقرر کردہ پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہونگے،بیجنگ میں ٹیکنالوجی سے متعلق سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو بھی مستقل رہائش کیلئے گرین کارڈ دینے کا منصوبہ زیر غور ہے

متعلقہ عنوان :