پاسبان ضلع کورنگی کے تحت ہفتہ، 13 اگست کی شب جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

جمعہ 12 اگست 2016 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاسبان پاکستان کے نائب صدر اور کراچی رابطہ کمیٹی کے چیئر مین طارق چاندی والا نے کہا ہے کہ پاسبان ہی حقیقی معنوں میں وی آئی پی کلچر سے پاک متوسط اور محنت کش طبقے کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ وہ لانڈھی نمبر 6 مارکیٹ میں پاسبان ضلع کورنگی و لانڈھی ٹا?ن کے تحت یوم آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں پاسبان کے نائب صدرو کراچی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحاکم قائد،ضلع کورنگی کے آرگنائزر سردار ذوالفقار، پاسبان کورنگی و لانڈھی کے رہنما حامد صدیقی، اعجاز احمد، ناصر ولی و دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر لانڈھی آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہاب الدین نے اپنی کابینہ اور کارکنان کی بڑی تعداد سمیت پاسبان میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

طارق چاندی والا نے لانڈھی آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما?ں اور کارکنان کی پاسبان میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ظلم اور لوٹ کھسوٹ کے نظام کو مظلوم عوام کو متحد کرکے ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسبان ملک بھر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو متحد کرنے کیلئے یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کررہی ہے۔

اسی سلسلے میں ہفتہ،13 اگست کی شب کورنگی ڈھائی نمبر سے جشن آزادی ریلی کا انعقاد کیا جائے گاجو کہ ضلع کورنگی اور لانڈھی ٹا?ن کے مختلف علاقوں میں گشت کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں پاسبان رہنما?ں نے لانڈھی آل پاکستان مسلم لیگ کے صدراور کارکنان کو پاسبان میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ظلم اور لوٹ گھوسٹ نظام کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کی جائے۔

متعلقہ عنوان :