واٹربورڈ کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے پختون آباد میں بھرپور کارروائی

غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا ، حب ٹرنک مین سے یومیہ 4لاکھ گیلن پانی چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرکے پانی چوری کیخلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے واٹر ٹینکر ضبط کرلیا گیا ہے

جمعہ 12 اگست 2016 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) واٹربورڈ کے ڈیمولیشن اسکواڈ نے پختون آباد میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیا ، حب ٹرنک مین سے یومیہ 4لاکھ گیلن پانی چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار کرکے پانی چوری کیخلاف نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے واٹر ٹینکر ضبط کرلیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو کی پانی چوروں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز کو احکامات دیئے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والے عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے ، ان احکامات کے بعد ایگزیکٹیو انجینئر ڈبلیو ٹی ایم آصف قادری نے جمعہ کو اپنے عملے اور بھاری مشینری کے ساتھ مین منگھوپیر روڈ اور نیا ناظم آباد کے قریب پانی چوروں کیخلاف کارروائی کی، واٹربورڈ کے عملے نے منگھوپیر تھانہ کی نفری کی مدد سے پختون آباد میں قائم کیا گیا غیر قانونی ہائیڈرنٹ مکمل طور پر مسمار کردیا اور مین حب ٹرنک میں سے منسلک 66انچ قطر کی پائپ لائن سے 6انچ قطر کے کنکشن منقطع کردیئے ،جس کی مدد سے ملزمان واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کو یومیہ فراہم کیا جانے والا 4لاکھ گیلن پانی چوری کرکے ٹینکروں سے بھر رہے تھے ،یہاں سے یومیہ تقریباً400ٹینکر پانی بیچا جارہا تھا ، پانی چوری میں استعمال ہونے والا 250 فٹ پائپ اور واٹرٹینکر نمبر E-8468ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 5ملزمان میاندادمحمد ، احسان اﷲ ، وحید ،زمیم ، اور عمران خان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف پانی چوری کے خلاف بنائے گئے نئے قانون U/s430/427&,14A(1) کے تحت مقدمات نمبر 235/2016 درج کرادیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :