ڈی جی ہیلتھ سروسز کے ظالمانہ اقدام بغیر کسی جرم کے 34 ویکسنیٹر برطرف اور 50 کو شوکاز نوٹس ،نیاز حسین بھٹو

جمعہ 12 اگست 2016 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کے مرکزی اجلاس میں متفقہ فیصلے کے مطابق ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو و دیگر عہدیدار جن میں شریک عہدیداران چیئر مین حفیظ اﷲ سرکی، سینئر نائب صدر میر مرتضیٰ جونیجو، نائب صدر اﷲ ڈنو پاڑھو، سیکر ٹیری جنرل محمد شریف پالاری، ڈپٹی سیکر ٹیری جنرل راجہ رفیق احمد پنہور، جوائنٹ سیکرٹیری محمد اسماعیل بجیر، سیکرٹیری فناس حاجی محمد شمیم، ترجمان پپمسا محمد شاہد صابری ،سیکرٹیری آفس گل شیر جمالی و دیگر مرکزی قیادت نے ڈ ی جی ہیلتھ سروسز کے ظالمانہ اقدامات 34 گاوی ویکسینٹر ٹرمنیٹ اور 50 کو شوکاز نوٹس دئیے فیڈریشن کے مرکزی عہدیدار عبدالرحمان شر کو رمووفرام سروس کرنے کے خلاف ڈی جی ہیلتھ کے خلاف 15 اگست سے احتجاج و احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہروں کا شیڈول اسطرح ترتیب دیا گیا ہے۔15 اگست گھوٹکی ،16 اگست کو خیر پور میرس ، 17 اگست کو شکار پور،18 اگست کو جیکب آباد، 19 اگست کو قمبر شہداد کوٹ، 20 اگست کو لاڑکانہ، 22اگست کو دادو، 23اگست کو جامشورو، وسہون ،24 اگست کو کراچی، 25اگست کو بدین ، 26 اگست کو سانگھڑ اور 07 ستمبر کو ڈی جی ہیلتھ آفس حیدرآباد کے سامنے احتجاجی مظاہر ے کیئے جائیں گے۔

تمام مظاہروں کی قیادت مرکزی عہدیدار خود کریں گے۔پیرا میڈیکل کے جدوجہدی سارتھیوں ڈی جی ہیلتھ کے خلاف بھر پور طاقت کا مظاہر ہ کرکے ثابت کرو کہ ہم کسی ظالم کو اپنے بھائیوں کو بے روز گار کرنے نہیں دیں گے اور نہ ہی ان کے بچوں کو بھوک سے مرنے دیں گے۔مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے میں نقصان کی تمام تر ذمہ داری ڈی جی ہیلتھ سروسز پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :