پاکستان بڑی جدوجہد کے بعدہمیں ملاہے لاکھوں افرادنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ،انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت بھی پاکستان بننے کے موقع پر کی گئی،نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وفاقی وزیرحاجی محمدحنیف طیب

جمعہ 12 اگست 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وفاقی وزیرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان بڑی جدوجہد کے بعدہمیں ملاہے لاکھوں افرادنے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ،انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت بھی پاکستان بننے کے موقع پر کی گئی، ہمیں اپنی شناخت پاکستان بتانے میں فخر محسوس کرناچاہئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ۱۳ اگست کو فیصل آباد میں ہونے والے مستحکم پاکستان کنونشن کے سلسلے میں رابطہ مہم کے دوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں اس لئے بھی اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کرنا ہوگا کہ دشمن پاکستان کو نقصان پہنچانے کے در پہ ہے جسکی تازہ مثال کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے ہیں جس میں دشمن نے ہماری قیمتی جانوں کا ضیاع کیا انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسلوں کو بنابنایاپاکستان مل گیا وہ تاریخ سے اچھی طرح واقف نہیں ہے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعدوجودمیں آیا،ہرپاکستانی پاکستان کے قیام کی تاریخ کو اچھی طرح پڑھے اور سمجھے اور ہرپاکستانی قائد اعظم محمد علی جناح کے جو بنیادی اْصول ہیں اْس پر عمل کرے تو وہ اچھا مسلمان بھی بن سکتا ہے اور ایک اچھاپاکستانی بھی بنے گا،نفرت ،تعصب،فرقہ واریت،علاقائیت،اورصوبائیت،کی نفرت سے بھی محفوظ رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارے نصاب میں قربانیوں کی داستانیں پڑھائی نہیں گئی اگرقربانیوں کا پتہ ہوتوپھر نعمتوں کا بھی پتہ ہوتاہے کہ آزادی ا?کی کتنی بڑی نعمت ہے ،اور آزادی کی نعمت کیاہوتی ہے وہ فلسطینیوں اور کشمیری عوام سے پوچھیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان معدنی ذخائر سے مالامال ہے یہاں زیرزمین خزانے موجودہیں اگر ہمارے حکمران اس کو دیانتداری اور امانتداری سے اس کونکال لیں اور قوم پر خرچ کریں توہم دوسرے سے قرضہ لینے کے بجائے ہم مسلمان غریب ملکوں کودینے والے بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :