آزادقومیں جشن آزادی منایاکرتی ہیں،رہنماء جے یوآئی ضلع کوئٹہ
صرف جھنڈیاں لہرانے اورچراغاں کرنے سے اپنے آپ کوآزادسمجھنابدترین مذاق ہے،ولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،محمدحنیف لہڑی،رحیم الدین ایڈووکیٹ ودیگر
جمعہ 12 اگست 2016 21:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء)جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی، حاجی نورگل خلجی،حاجی سازالدین،حاجی محمد حنیف لہڑی،رحیم الدین ایڈووکیٹ،عزیزاللہ پکتوی اور عبدالواسع سحرنے اخباری بیان میں کہاہے کہ آزاد قومیں جشن آزادی منایاکرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نصف صدی گزرنے کے باوجود ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے شناخت نہیں رکھتے صرف جھنڈیاں لہرانے اورچراغاں کرنے سے اپنے آپ کوآزاد سمجھنابدترین مذاق ہے۔
انہوں نے کہاکہ جس دن سے ملک کی بنیاد رکھی گئی اس دن سے ہم اپنے قانون جوکہ قرآن و سنت کی صورت میں ہیں سے محروم ہیں اورقرآن کوصرف پڑھنے کی حد تک رکھاگیاہے جب کہ عدالتوں کوانگریزکے فرسودہ نظام کی کتابوں سے بھردیاگیاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیامیں ایٹمی قوت ہونے کے باوجود پاکستان کی آزاد حیثیت ایک سوالیہ نشان بناہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان میں اسلام کاعادلانہ نظام رائج ہوتاتوآج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔
ہرجگہ خون خرابہ اور بے انصافی نہیں ہوتی لوگ انصاف کی بھیک نہیں مانگتے۔انہوں نے کہاکہ جتناہم حقیقی آزادی اور اسلام سے دور ہوتے جائیں گے ا تناہی یہ قوم تباہی کے دہانے پہنچ جائیگی۔انہوں نے کہاکہ ساٹھ سالوں سے چندخاندان اقتدار پرقابض اورعیاشیوں میں مست ہیں ان کی اس حالت کی وجہ سے ہم آزاد قوم بن نہیں سکے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے اندراسلام کاعالانہ نظام نافذالعمل نہیں ہوتااس وقت تک پوری قوم اضطراب کاشکار اور لوگ انصاف کوترستے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہزار نسخے آزمائے گئے مگراسلام کے نعمل بدل پیدانہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ ایک بڑابااثرطبقہ نہیں چاہتا کہ ملک کے اندر انصاف اور امن آجائیں اس لئے اسلام کوبدنام کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ وقت آنیوالا ہے کہ عوام ایک طاقت اور جزبے کیساتھ اٹھیں اوراسلام کی نفاذ کیلئے پوری حکومت جام کردیں۔اس لئے کہ لوگ بہت تنگ آگئے ہیں انصاف عدل اورامن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.