لاہور،سنی اتحادکونسل کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک گیریوم احتجاج
ملک بھرمیں جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف مذمتی قرادادیں منظورکی گئیں،علماء اہلسنت نے خطبات جمعہ میں قتل ناحق کیخلاف اورانسانی جان کی حرمت کے حق میں خطبات،حکومت سانحہ کوئٹہ کے مجرموں کوپکڑکرعبرت کانشان بنائے،چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضاء کاخطاب
جمعہ 12 اگست 2016 21:37
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سانحہ کوئٹہ کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں اور علماء اہلسنّت نے خطبات جمعہ میں قتل ناحق کے خلاف اور انسانی جان کی حرمت کے حق میں خطبات جمعہ دیئے جبکہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی ، فیصل آباد، گوجرانوالہ ، گجرات اور دوسرے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کو حکومت سانحہ کوئٹہ کے مجرموں کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنائے۔سانحہ کو ئٹہ دہشتگردی کا بد ترین واقعہ ہے۔(جاری ہے)
بزدل دشمن ضرب عضب کی کامیابی سے بوکھلا کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائے۔
کوئٹہ میں ہونیوالے ظلم و بربریت پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آزمائش کی گھڑی میں حوصلہ بلند رکھنا ہوگا۔ ماہ آزادی میں دہشتگردی کا المناک واقعہ افسوسناک ہے۔سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حسن رضا نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دہشتگردوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے مجرم عبرت ناک انجام سے نہیں بچ سکتے۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین سید جواد الحسن کاظمی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ بے گناہ انسانوں کا بہانے والے بے رحم قاتل بہادر پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔یوم احتجاج کے موقع پر گجرات میں صاحبزادہ مطلوب رضا، گوجرانوالہ میں مولانا اکبر نقشبندی، سمندری میں علامہ حامدسرفراز ، میانوالی میں قاری منظور عالم ، چنیوٹ میں مولانا سیف سیالوی، بھکر میں مولانا مفتی محمد امیر عبد اللہ خان نے اجتماعات سے خطاب کیا اور احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.