لاہور،رہنماء پی پی پی میاں محمدایوب کامہنگائی کی لہرپراظہارردعمل

جمعہ 12 اگست 2016 21:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء میاں محمد ایوب نے مہنگائی کی حالیہ لہر پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی کے استعمال میں آنے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے عام آدمی کی دسترس سے روٹی بھی نہیں رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ہے جس سے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے گڈ گورننس کے دعوے دار حکمران مہنگائی مافیا کو قابو کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے حکمرانوں نے عوام کو اعدادوشمار کے گورکھ دھندے میں الجھا دیا ہے جس میں استحصال آخر کار عوام کا ہی ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جھوٹ کے سہارے ہی حکومت چلائی ہے مگر اس جماعت کے قائدین بے نقاب ہوچکے ہیں ،اب عوام مسلم لیگ ن کوووٹ نہیں دیں گے ،اس جماعت نے قوم سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :