اماراتی دوشیزہ کا شاندار کارنامہ، بی بی اے کے امتحانات میں 99۔3 جی پی اے لے کر دھوم مچا دی، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعزازی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 22:08

اماراتی دوشیزہ کا شاندار کارنامہ، بی بی اے کے امتحانات میں 99۔3 جی پی ..

ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) اماراتی دوشیزہ نے بی بی اے کے امتحانات میں 99۔3 جی پی اے لے کر دھوم مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ نے اپنے شاندار اور ناقابل یقین کارنامے سے دھوم مچا دی ہے۔ فاطمہ الریسی نامی اس خاتون نے ایمرٹس کالج آف ٹیکنالوجی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن کے امتحانات میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میں سے 99۔

3 جی پی اے حاصل کیا۔ فاطمہ کو اس شاندار کارنامے پر ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعزازی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاطمہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک غریب اور ان پڑھ خاندان سے تعلق رکھتی تھیں ان کے والد ایک اسکول بس ڈرائیور تھے۔

(جاری ہے)

تاہم ان کے والدین کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی اعلی تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے اسکول اور کالج میں شاندار کارگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی نمبروں سے امتحانات پاس کیے۔

بعد ازاں انہیں ایک نوکری مل گئی جبکہ انہوں نے ایک کالج میں داخلہ بھی لے لیا جہاں وہ ویک اینڈز پر کلاسز لیتی تھیں۔ اس دوران وہ بچوں کو ٹوئیشنز بھی دیتی رہیں اور پھر ان کی شادی بھی ہو گئی۔ تاہم انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور بالاخر 2016 میں انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں گریجوایشن مکمل کر لی۔ فاطمہ کا مزید کیا کہنا ہے، آپ بھی ملاحظہ کیجیے: