چوہدری نثار اپنی باتوں سے ذمہ دار ملک کے وزیرداخلہ نہیں لگتے، مولا بخش چانڈیو

جمعہ 12 اگست 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہا ہے کہ چوہدری نثار کا وزیر داخلہ والا چہرہ ہی نہیں اور وہ اپنی باتوں سے کسی ذمہ دار ملک کے وزیرداخلہ بھی نہیں لگتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار ناکام وزیر داخلہ ہیں اور ایک خاص مشن پر کام کررہے ہیں ،،مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چوہدری نثار کو اچانک کچھ ہوجاتا ہے اور پیپلزپارٹی پر چڑھائی کرنے لگ جاتے ہیں جب کہ ان کی باتوں سے لگتا ہی نہیں کہ یہ کسی ذمہ دار ملک کا وزیرداخلہ بات کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاناما کے سوال پر متفق ہے جو کرپشن کا پیسہ ہے، اس لیے چوہدری نثار ہم سے سوال کرنے سے پہلے اپنے لیڈر سے پہلے پوچھیں اور حکومت پاناما کا جواب دے۔