ممتازسماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری

جمعہ 12 اگست 2016 22:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ ڈاک پاکستان نے ممتاز رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں یادگاری ٹکٹ جاری کردیا ہے، محکمہ ڈاک کے مطابق عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لئے بے لوث خدمت کے بدلے کوئی بھی اعزاز معنی نہیں رکھتا تاہم محکمہ ڈاک ان کی خدمات اور ان کی یاد میں 20 روپے مالیت کا یادگاری ٹکٹ جاری کررہاہے جو اتوار سے پاکستان کے تمام اہم ڈاک خانوں میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کرچکا ہے جب کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عبدالستار ایدھی کی وفات کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے لئے نشان امتیاز کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :