سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اوگرا نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا ہفتہ وار شیڈول بھی جاری کردیا
جمعہ 12 اگست 2016 22:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاہے،کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز (ہفتہ) سے کھل جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ ایسوسی ایشن وفد نے وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی وزیر نے 10 سے 15 روز کے اندر معاملہ حل کرنے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وزیر پیٹرولیم نے اوگرا کو سی این جی کلو میں فروخت کرنے کے لئے طریقہ کار واضح کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اوگرا نے سی این جی کلو کے بجائے لیٹر میں فروخت کرنے کا مطالبہ مان لیا ہے جب کہ اوگرا کی جانب سے تحریری ہدایت جاری ہونے تک سندھ میں سی این جی فی کلو کے حساب سے ہی فروخت ہوگی۔(جاری ہے)
اور ہفتہ سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن معمول کے مطابق کھولے جائیں گے۔دوسری جانب اوگرا نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا ہفتہ وار شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیر ، بدھ اور جمعہ کے روز 24 گھنٹوں کے لئے معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے سندھ میں سی این جی کلو گرام کے بجائے لیٹر کی قیمت پر فروخت کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے لیٹر کے پیمانے سے سی این جی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا جس پر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے احتجاجا گزشتہ روز سے غیرمعینہ مدت کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر دیئے تھے اور سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.