کوئٹہ، ایف آئی اے نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر اپنے ہی انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ایف آئی اے نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق طالبان رہنما ملا اختر منصور کو پاکستانی شناختی دستاویزات جاری کرنے کے معاملے تفتیشی افسرانسپکٹر محمد تسنیم نے ایک شخص کو غیرقانونی طورپر سمن جاری کرکے اسے کیس میں ملوث کرنے کی کوشش کی ۔

(جاری ہے)

شہری کی درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اسلام آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد انسپکٹر محمد تسنیم کو قصور وار ٹھہرایا جس پرر ڈی جی ایف آئی اے نے انسپکٹر محمد تسنیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے اوراسکی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :