لاہور پریس کلب اورامریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیز کے درمیان فیس میں رعائیت کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 12 اگست 2016 22:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) لاہور پریس کلب اورامریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیز کے درمیان ممبران کے بچوں کوفیس میں ساٹھ فیصد ڈسکاؤنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد شہبازمیاں نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میں رعایت کے معاہدات کئے جارہے ہیں اورامریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیز کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق امریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیز کے تمام کیمپس میں بچوں کو ٹیوشن فیس میں ساٹھ فیصدجبکہ ایڈمشن فیس میں اسی فیصد رعائیت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر پریس کلب عبدالمجید ساجد،خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبر گورننگ باڈی شیر افضل بٹ،فرقان الٰہی، لائف ممبر احسان ناز، سینئر کونسل ممبر شفیق اعوان اور ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ امریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیزکی چیئرمین عائشہ حامدنے اس موقع پر کہاکہ وہ صحافی برادری کے ساتھ مل کرتعلیم کے فروغ کی جدوجہد کریں گی تاکہ سب کو ترقی کرنے کے برابرمواقع میسر آئیں۔ انھوں نے بتایاکہ یہ رعایت امریکن سکول آف انٹرنیشنل اکیڈیمیز کی تمام برانچز میں دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :