سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کاچوہدری نثار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان

جمعہ 12 اگست 2016 22:34

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں کہ میں ایان علی کا کیس مفت لڑ رہا ہوں میں ا ن کے اس الزام کی مکمل تردید کرتا ہوں اور الزامات کے جواب میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلانیہ کہتا ہوں کہ میں ایان علی کا کیس مفت نہیں لڑ رہا اور اگر چوہدری نثار صاحب کو فیس کے ثبوت چاہئیں تو وہ بھی میرے پاس ہیں ۔