کراچی میں پاسنگ آٹ پریڈ، سواٹ کورس اور ایگلیٹ کے 332 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے، 7خواتین بھی شامل

جمعہ 12 اگست 2016 22:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں جمعہ کوپاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کی گئی،سواٹ کورس اور ایگلیٹ کے 332 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سواٹ کورس فرسٹ بیچ اور ایگلیٹ کے 31 ویں اور 32ویں بیچ کے کل 382 اہلکار پاس آؤٹ ہوئے جن میں 7 خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، تقریب کے مہمان خصوص ایڈیشنل آئی جی ثناء اﷲ عباسی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اﷲ عباسی نے کہاکہ کراچی آپریشن میں سندھ پولیس کا اہم کردار ہے۔ پولیس اہلکاروں نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ تقریب کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اﷲ عباسی نے پاس ٹریننگ سینٹر کی تربیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت سے رابطے میں ہیں اور جوانوں کی تمام تر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :