نوازشریف ، چوہدری نثار ، شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں،اعتزاز احسن

پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپناکام کررہی ہیں،میں نے کبھی ایل پی جی کاکوٹہ نہیں لیااگرلیاہے تواسے منسوخ کردیں ،چوہدری نثارکے پاس ثبوت ہیں تواسے منظرعام پرلایاجائیں،وزیر داخلہ اپنی کارکردگی کوچھپانے کیلئے الزام تراشی پراترآئے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئرراہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ میں وزیراعظم نوازشریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں ،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپناکام کررہی ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کالعدم دہشتگردتنظیمیں آزادانہ طورپرکام کررہی ہیں ،پنجاب میں نہ کوئی آپریشن ہو گا اورنہ دکھائی دے رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ شریف برادران سپریم کورٹ کے حکم پر14معصوم لوگوں کوقتل کرنے والے ملزمان نہیں پکڑرہے ،وہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پرعملدرآمدنہیں کررہے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کوان لوگوں کے نام بتاناہوں گے جنہوں نے ڈاکٹرعاصم اورایان علی کے حوالے سے پیغام پہنچائے ۔

(جاری ہے)

وہ کون بے وقوف ہوگاجس نے چوہدری نثارکے پاس آکران لوگوں کے حوالے سے بات کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی ایل پی جی کاکوٹہ نہیں لیااگرلیاہے تواسے منسوخ کردیں ۔چوہدری نثارکے پاس ثبوت ہیں تواسے منظرعام پرلایاجائے ۔میرے خلاف ایف آئی اے اورنیب کے ذریعے سے انکوائری کرائی جارہی ہے ،میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والاہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم ،چوہدری نثاراورشہبازشریف سے 6گنازیادہ ٹیکس دیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارنے عوام سے میڈیاکے ذریعے وعدہ کیاتھاکہ وہ ریکارڈپرہے کہ مسلم لیگ ن اقتدارمیں آکرایک سال میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی سمیت دیگرمسائل کوختم کریگی ۔

اگرہم اس میں ناکام ہوگئے توکم ازکم میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کوپریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی پربات کرنے کی ضرورت تھی وہ اپنی کارکردگی کوچھپانے کیلئے الزام تراشی پراترآئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کی وزارت کی کارکردگی سوفیصدصفرہے ،وہ بیانات کے ذریعے کام چلارہاہے ۔انہوں نے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے فوج کاجوبیان ہے وہ بالکل درست ہے ،نیشنل ایکشن پلان پرجرأت سے عمل کرناچاہئے