نوازشریف ، چوہدری نثار ، شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں،اعتزاز احسن
پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپناکام کررہی ہیں،میں نے کبھی ایل پی جی کاکوٹہ نہیں لیااگرلیاہے تواسے منسوخ کردیں ،چوہدری نثارکے پاس ثبوت ہیں تواسے منظرعام پرلایاجائیں،وزیر داخلہ اپنی کارکردگی کوچھپانے کیلئے الزام تراشی پراترآئے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
جمعہ 12 اگست 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئرراہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہاہے کہ میں وزیراعظم نوازشریف ،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تینوں کوملاکرچھ گناز ائد ٹیکس دیتاہوں ،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں آزادی سے اپناکام کررہی ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کالعدم دہشتگردتنظیمیں آزادانہ طورپرکام کررہی ہیں ،پنجاب میں نہ کوئی آپریشن ہو گا اورنہ دکھائی دے رہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ شریف برادران سپریم کورٹ کے حکم پر14معصوم لوگوں کوقتل کرنے والے ملزمان نہیں پکڑرہے ،وہ اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پرعملدرآمدنہیں کررہے ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کوان لوگوں کے نام بتاناہوں گے جنہوں نے ڈاکٹرعاصم اورایان علی کے حوالے سے پیغام پہنچائے ۔(جاری ہے)
وہ کون بے وقوف ہوگاجس نے چوہدری نثارکے پاس آکران لوگوں کے حوالے سے بات کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی ایل پی جی کاکوٹہ نہیں لیااگرلیاہے تواسے منسوخ کردیں ۔چوہدری نثارکے پاس ثبوت ہیں تواسے منظرعام پرلایاجائے ۔میرے خلاف ایف آئی اے اورنیب کے ذریعے سے انکوائری کرائی جارہی ہے ،میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والاہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم ،چوہدری نثاراورشہبازشریف سے 6گنازیادہ ٹیکس دیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارنے عوام سے میڈیاکے ذریعے وعدہ کیاتھاکہ وہ ریکارڈپرہے کہ مسلم لیگ ن اقتدارمیں آکرایک سال میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی سمیت دیگرمسائل کوختم کریگی ۔اگرہم اس میں ناکام ہوگئے توکم ازکم میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کوپریس کانفرنس میں اپنی کارکردگی پربات کرنے کی ضرورت تھی وہ اپنی کارکردگی کوچھپانے کیلئے الزام تراشی پراترآئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارعلی خان کی وزارت کی کارکردگی سوفیصدصفرہے ،وہ بیانات کے ذریعے کام چلارہاہے ۔انہوں نے آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے فوج کاجوبیان ہے وہ بالکل درست ہے ،نیشنل ایکشن پلان پرجرأت سے عمل کرناچاہئےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.