اوول ٹیسٹ: ایلکس ہیلز ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے لگے

جمعہ 12 اگست 2016 22:42

اوول ٹیسٹ: ایلکس ہیلز ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے ..

اوول( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست ۔2016ء ) برطانوی اوپنر ایلکس ہیلز اپنی ناقص بیٹنگ فارم کا غصہ پاکستانی بلے بازوں پر نکالنے لگے۔

(جاری ہے)

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز ایلکس ہیلز نے اسد شفیق اور اظہر علی کے ساتھ چھیڑ خانی کی جس پر اظہر علی نے امپائر سے ہیلز کی شکایت کی ،اس دوران کیمرے نے ہیلز کو روتے ہوئے شکل بنا کر اظہر علی کی جانب دیکھتے ہوئے دیکھ لیا تاہم امپائرز نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہیلز اب تک سیریز میں 19 کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب ہوئے شاید ٹیم میں اپنی جگہ خطرے میں دیکھ کر ایسی حرکتوں پر اتر آئے