وزارت داخلہ نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزا منسوخ کردیا، 24 گھنٹوں میں ملک بدر کرنے کاحکم

جمعہ 12 اگست 2016 22:51

وزارت داخلہ نے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزا منسوخ کردیا، 24 گھنٹوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) وزارت داخلہ نے غلط بیانی کے ذریعے پاکستانی ویزا حاصل کرنے والے امریکی شہری میتھیو بیرٹ کا ویزا منسوخ کر کے اسے 24 گھنٹوں میں ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے میتھیو بیرٹ سے تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی کی سفارش پر اس کا ویزا منسوخ کر کے ملک بدر کرنے کیلئے ایف آئی اے اور اسلام آباد کے آئی جی پولیس کو الگ الگ مراسلے ارسال کئے ہیں اور 24 گھنٹوں میں میتھیو کو ملک بدر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ میتھیو بیرٹ نے بلیک لسٹ ہونے کے باوجود ویزا فارم میں غلط کوائف درج کئے اور ویزا حاصل کر کے پاکستان داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھاجسے ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :