اوول ٹیسٹ: یونس خان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 12 اگست 2016 22:51

اوول ٹیسٹ: یونس خان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

اوول ٹیسٹ کے دوسرے روز یونس خان نے انگلینڈ کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 32سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ریکارڈ 30بار نائنٹیز میں پہنچ کر سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے ،اس سے پہلے یہ ریکارڈ عظیم آسٹریلیوی بلے باز سر ڈان بریڈمین (29)کے پاس تھا ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا یہ کارنامہ 23بار سر انجام دے چکے ہیں ۔