اسلام آباد ،سکیورٹی فورسز کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن ، 50مشتبہ افراد گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 11:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) )وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 50مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے فیض آباد ، آئی نائن اور آئی ایٹ میں سرچ آپریشن کیا جس دوران 50مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران کئی عمارتوں،گھروں،ہوٹلوں اورہاسٹلزکی تلاشی لی گئی جس دوران مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :