کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 74 ہو گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 11:27

کوئٹہ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، مجموعی تعداد 74 ہو گئی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہو گئی۔

(جاری ہے)

سی ایم ایچ ذرائع کے مطابق 8 اگست کو سول ہسپتال میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 74 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والا فیض اللہ ایڈووکیٹ سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔ دوسری جانب 40 سے زائد زخمی کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتاہی جا رہی ہے۔ وکلاء کی جانب سے تاحال احتجاج اور تحفظ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔