یوم آزادی پر واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ پر پرچم اتارنے کی تقریبات‘شرکت کیلئے اسپیشل پاسزجاری کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:28

یوم آزادی پر واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ پر پرچم اتارنے کی تقریبات‘شرکت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) یوم آزادی پر لاہور کے واہگہ بارڈر اور قصور کے گنڈا سنگھ والا بارڈر پرپرچم اتارے جانے کی تقریبات میں شرکت کیلئے اسپیشل پاسزجاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہگہ اورگنڈا سنگھ والا بارڈرپر سیکیورٹی الرٹس کے بعد یوم آزادی پرہونے والی پریڈ کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہریوں کو اسپیشل پاسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کمشنرلاہور اورپنجاب رینجرزکو پاسزجاری کرنے کی تجویزدی گئی تھی جسے قبول کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہریوں کو 13 اگست کو مفت داخلہ پاسز جاری کیے گئے تھے۔

خصوصی داخلہ پاسزجاری کرنے کے لیے لاہورمیں آزادی چوک، لبرٹی مارکیٹ، اللہ ہوچوک اورمون مارکیٹ گلشن راوی کے علاوہ ٹی ایم اے ہال قصورمیں کاوٴنٹرقائم کیے گئے ہیں ۔ اسپیشل پاسزکے بغیرکسی کو تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہوں گی، واہگہ بارڈر اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر پریڈ شام 5 بجے شروع ہوگی لیکن 3 بجے کے بعد داخلہ بند کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :