کراچی،آرٹس کونسل کے قریب بجلی کی تاروں میں آتشزدگی ، قابو پالیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء ) کراچی میں آرٹس کونسل کے قریب بجلی کی تاروں میں اچانک آگ لگ گئی جس پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

آرٹس کونسل کے قریب بجلی کے تاروں میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ واقعے کے فوری اطلاع فائر بریگیڈ کو دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر فوری طور سے آگ پر قابو پالیا تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :