وزیر اعظم نواز شریف نے ایم 4 شورکوٹ تا خانیوال سیکشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 11:29
شورکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : وزیر اعظم نواز شریف نے شورکوٹ تا خانیوال ایم 4 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ چینی سفر بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تا ملتان موٹر وے 240 کلو میٹر طویل اور 4 حصوں پر مشتمل ہے۔فیصل آباد تا گوجرہ سیکشن کے 58 کلو میٹر کے حصے پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
(جاری ہے)
جبکہ خانیوال تا ملتان سیکشن کے 56 کلو میٹر پر بھی کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
گوجرہ تا شور کوٹ سیکشن کے 62 کلو میٹر حصے پر کام جاری ہے۔ شور کوٹ تا خانیوال سیکشن آئندہ دو سال میں مکمل ہو گا۔ شور کوٹ تا دن پور سیکشن 31 کلو میٹر اور دن پور تا خانیوال سیکشن 34 کلو میٹر ہے۔ ایم 4 موٹرو ے سیکشن کی تکمیل سے پاکستان کے جنوبی حصوں کا شمالی حصوں سے زمینی رابطہ ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے منصوبے کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.