سرگودھا،سوتیلی ماں نے گھر کی صفائی نہ کرنے پر معصوم بہن بھائی کو مار مار کرلہولہان کر دیا ، شوہر گرفتار

ہفتہ 13 اگست 2016 11:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء )سرگودھاکے نواحی گاوٴں میں سوتیلی ماں نے معصوم بہن بھائیوں کو گھر کی صفائی نہ کرنے پر مار مار کر لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں سوتیلی ماں نے اپنے بیٹے اور بیٹی کو صفائی نہ کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، وائپروں سے مار مار کر کم سن بچوں کو ادموھا کر دیا۔ واقعے کے بعد ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں بچوں کو عارضی طور پر چچی کی تحویل میں دیدیا گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سعدیہ نامی خاتون نے بچوں کو گھر کی صفائی نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔