فرانس ،جنگل میں دوکانیں بند نہ کی جائیں، عدالتی فیصلہ
ہفتہ 13 اگست 2016 11:41
(جاری ہے)
ساتھ ہی باربر اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں نے بھی اپنی دوکانیں بنا لی ہیں۔
کیلے کی شہری حکومت کے مطابق یہ دوکانیں غیر قانونی ہیں اور اس سلسلے میں کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ اس علاقے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کو چیلنج کرے گی کیونکہ یہ دوکانیں ملکی اقتصادیات میں ’سیاہ معیشت‘ کے مانند ہیں۔کیلے میں واقع مہاجرین کی اس بستی کو ’جنگل‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ اس مہاجر کیمپ میں آباد زیادہ تر لوگوں کی کوشش ہے کہ وہ کسی طرح برطانیہ پہنچ جائیں۔ اس مہاجر کیمپ کی صورتحال انتہائی ابتر بتائی جاتی ہے۔ یہاں زیادہ تر شامی، عراقی، افغان اور افریقی ممالک کے مہاجرین نے رہائش اختیار کر رکھی ہے۔امدادی اداروں کا کہنا تھا کہ وہاں بنائی جانے والی یہ دوکانیں مہاجرین کے لیے انتہائی اہم ہیں کیونکہ وہ انہی دوکانوں سے روزمرہ کا سامان اور خدمات حاصل کرتے ہیں۔تاہم شہری انتظامیہ کے مطابق ان دوکانوں کی تعمیر میں احتیاطی تدابیر کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا ہے اور اس لیے وہاں نہ صرف آتشزدگی کا خدشہ ہے بلکہ یہ نقص امن کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔ مزید یہ کہ نکاسی آب نہ ہونے کے باعث حفظان صحت کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔یہاں زیادہ تر شامی، عراقی، افغان اور افریقی ممالک کے مہاجرین نے رہائش اختیار کر رکھی ہے،کیلے کی انتظامیہ نے جولائی میں اس مہاجر کیمپ میں معائنہ کار روانہ کیے تھے، جنہوں نے وہاں قائم باربر اور دیگر دوکانداروں کے آلات ضبط کر لیے تھے جبکہ انیس افراد کو غیر قانونی طور پر کام کرنے کے الزام میں حراست میں بھی لے لیا تھا۔ تب وہاں دوکانوں کو بند کر دیا گیا تھا لیکن آہستہ آہستہ شام ہوتے ہی یہ دوکانیں پھر کھلنے لگ گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.