ممبئی میں ہزاروں سماجی کارکنوں اور دلت برادری کے لوگوں کے انتہا پسند ہندوؤں کے پر تشدد اقدامات کے خلاف مظاہرے

لوگوں کا ممبئی کی سڑکوں پر مارچ ‘ حکومت سے دلتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:42

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) بھارت کے شہر ممبئی میں ہزاروں سماجی کارکنوں اور دلت برادری سے تعلق رکھنے والوں نے انتہا پسند ہندووٴں کے پرتشدد اقدامات کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔ ہزاروں سماجی کارکنوں اور دلت برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ممبئی کی سڑکوں پر مارچ اور حکومت سے دلتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

حالیہ چند ماہ کے دوران بھارت میں پست سمجھے جانے والے دلتوں کے خلاف گائے کی پوجا کرنے والے انتہا پسند ہندووٴں کے حملوں اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ انتہا پسند ہندووٴں نے دلت برادری سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو گائے ذبح کرنے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے خلاف پورے بھارت میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :