امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹیکس گوشوارے کا ریکارڈ جاری کردیا

ہفتہ 13 اگست 2016 11:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹیکس گوشوارے کا ریکارڈ جاری کردیاہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اْنھوں نے گذشتہ سال 34.2 شرح سے وفاقی ٹیکس ادا کیاکلنٹن اور اْن کے نائب صدارتی امیدوار ٹِم کین نے جمعے کے روز ادا کی گئی ٹیکس کے اعداد جاری کیے۔

(جاری ہے)

2015ء میں کین نے 20.3 فی صد کی شرح سے وفاقی ٹیکس ادا کیا۔انتخابی مہم کی مشیر، جنیفر پلمیری نے ایک بیان میں کہا کہ کلنٹن اور کین ”مالی شفافیت کا معیار قائم کیا ہے“ اور ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ٹیکس کی دستاویز جاری کریں، جیسا کہ پچھلی چار دہائیوں سے تمام اہم صدارتی امیدوار کرتے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :