مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری علاقوں سے متنازعہ ’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ‘ کو ختم کیا جانا چاہیے،بھارتی رکن پارلیمنٹ

ہفتہ 13 اگست 2016 11:51

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی رکن پارلیمنٹ سیتا رام یچوری نے کہاہے کہ کشمیریوں اور حکومت کے درمیان اعتماد کا نظام قائم کرنا ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام شہری علاقوں سے متنازعہ ’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ‘ کو ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے وادی میں طویل مدت سے جاری کرفیو ، تشدد اور وہاں ہونے والے جانی نقصان پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔