الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کو تیارہوں،فتح اللہ گولن

ہفتہ 13 اگست 2016 11:51

الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کو تیارہوں،فتح اللہ گولن

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ میرے خلاف الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں ۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوے فتح اللہ گولن کا کہناتھا کہ اگر میرے خلاف بغاوت کے الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کو اس سازش کا ذمہ دارقرار دیا تھا اور امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا ۔امریکہ کی جانب سے فتح اللہ گولن کی حوالگی بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔اب ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق امریکہ کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔