مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کر دیئے

تمام حجاج کرام کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا ‘ ادارے کے ترجمان کا بیان

ہفتہ 13 اگست 2016 11:51

مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) مکہ مکرمہ میں آب زم زم ذخیرہ کرنے والے ادارے نے فی گھنٹہ 2000 پلاسٹک کے گیلن تیار کرنا شروع کر دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آب زم زم زخیرہ کرنے اور اس کی پیکنگ کا ذمہ دار کارخانہ 10 ہزار مربع میٹر پر بنایا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے آب زم زم پیک کرنے اور اسے مختلف مقامات تک پہنچانے کا عمل جاری رہتا ہے۔

آب زم زم پیکنگ کے ذمہ دار ادارے کے ترجمان امیر بن فیصل عبید نے بتایا کہ حج کے ایام کے قریب آتے ہی حجاج کرام کے لیے آب زم زم کی پیکنگ کاعمل تیز کر دیا گیا ہے۔ تمام حجاج کرام کو آب زم زم ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ آب زم زم کی پیکنگ اور اس کی تقسیم کار میں سرگرم ادارے، کمیٹیاں اور رضاکار زم زم کی پکینگ میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :