دبئی:پروفیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے ڈرائیوروں کی میڈیکل ٹیسٹ کی تفصیلات اپلوڈ کی جائیں گی: آر ٹی اے

ہفتہ 13 اگست 2016 12:22

دبئی:پروفیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والے ڈرائیوروں کی میڈیکل ٹیسٹ ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2016ء) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے پروفیشنل لائسنس کے حصول یا لائسنس کی تجدید میں ڈرائیور کی میڈیکل فٹنس ٹیسٹ رپورٹ کو آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ نئے قانون کا مقصد بڑی سڑکوں پر پروفیشنل ڈرائیوروں کو مزید محفوظ بنانا ہے ۔ اور سڑکوں پر ہونے والے حادثات کو کم سے کم کرناہے ۔

(جاری ہے)

پروفیشنل ڈرائیوروں کے لیے لائسنس کے اجراء یا تجدید کے لیئے آر ٹی اے کے منظور کردہ ہسپتالوں سے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جا سکتاہے ۔ آر ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس ہسپتال کا نام بھی درج کیا جائے گا جہاں سے ٹیسٹ کروایا گیا ہوگا۔ میڈیکل ٹیسٹ میں ذیابیطس ٹیسٹ ، بلڈ پریشر ٹیسٹ، نظر کاٹیسٹ اور متعدد ٹیسٹ شامل ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں2013 سے لیکر 2016کے پہلے چھ ماہ میں 114,000ڈرائیوروں کے میڈیکل ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آن لائن کرنے سے حکام کو ڈرائیوروں کی چیکنگ کے دوران اس بات کا اندازہ ہو گا کہ اس کو کسی طرح کی اور کتنے لیول کی بیماری لاحق ہے ۔جس کے بعد ہی اس ڈرائیور کو لائسنس اور گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔