روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں ‘ شاہ رخ خان

ہفتہ 13 اگست 2016 12:38

روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتا ہوں ‘ شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روزانہ 100 سگریٹ اور 30 کپ کافی پی جاتے ہیں جس کے باعث اپنی صحت کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی صحت کے حوالے سے شدید پرشانی کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک سے سو نہیں پاتا جس کے باعث صحت کے مسائل سے دوچارہوں کیوں کہ کام کی وجہ سے اپنی دیکھ بھال کم ہی کرتا ہوں تاہم مجھے اپنی صحت کا پہلے سے زیادہ خیال رکھنا ہوگا۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ دن بھرمیں100 سگریٹ اور 30 کپ بلیک کافی پی جاتا ہوں جب کہ کئی بار کھانا بھول جاتا ہوں اور یہی نہیں بلکہ فلم کی شوٹنگ کیلئے جاتے ہوئے آدھے رستے میں یاد آتا ہے کہ میں نے پانی نہیں پیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔