بھارتی ریاست آسام میں پولیس اسٹیشن پر حملہ،دواہلکار ہلاک

ہفتہ 13 اگست 2016 12:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) بھارتی ریاست آسام میں باغیوں نے تھانے پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کردیا،متعدد اہلکار زخمی بھی ہوگئے،حملہ آوروں کی تعداد پانچ سے چھ تھی جو جدید ترین اسلحہ سے مسلح تھے جن کا تعلق ممکنہ طور پر باغی تنظیم یو ایل ایف اے سے ہوسکتا ہے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا،سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔تھانے پر حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ریاست آسام کے دوردراز گاوں مہیندرا شاہ کے تھانے پر حملہ رات گئے کیا گیا۔ فائرنگ بھی کی گئی۔ حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت راجیش اور کشوری کے نام سے ہوئی ہے۔مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد پانچ سے چھ تھی جو جدید ترین اسلحہ سے مسلح تھے جن کا تعلق ممکنہ طور پر باغی تنظیم یو ایل ایف اے سے ہوسکتا ہے۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا،سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔تھانے پر حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :