امریکی ریاست ورجینیا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ گرکرتباہ،چھ ہلاک

ہفتہ 13 اگست 2016 12:47

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) امریکی ریاست ورجینیا میں چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں چھ مسافر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے سے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ،حادثے کے بعد پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق غیر ملکی ریاست سے ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران درختوں سے ٹکراگیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ۔

آگ لگنے سے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جس دوران جھلس کر 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیں نکا ل لی گئی ہیں تاہم انکے بارے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ طیارے کے عملے کے ارکان تھے یا دیگر لوگ تھے ۔حادثے کے بعد پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق غیر ملکی ریاست سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :