سامعہ شاہد قتل کیس ، سامعہ کے سابق شوہر نے اعتراف جُرم کر لیا

سامعہ شاہد کو میں نے قتل کیا ۔ چودھری شکیل کا پولیس کو بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 اگست 2016 13:03

سامعہ شاہد قتل کیس ، سامعہ کے سابق شوہر نے اعتراف جُرم کر لیا

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2016ء ) : پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد قتل کیس میں سامعہ کے سابق شوہر چودھری شکیل نے سامعہ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو دئے گئے اعترافی بیان میں چودھری شکیل کا کہنا تھا کہ سامعہ کو میں نے قتل کیا۔ چودھری شکیل نے کہا کہ سامعہ کو دوپٹے سے گلہ دبا کر مارا۔ ذرائع نے بتایا کہ سامعہ کے کزن چودھری مبین کا قتل سے بظاہر کوئی تعلق نہیں ملا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کو اس کے اہل خانہ نے پاکستان بلوایا جس کے بعد برطانیہ میں موجود سامعہ کے موجودہ شوہر مختار کاظم کو سامعہ کی دل کے دورے کے باعث ہلاکت کی خبر دی گئی تاہم مختار کاظم نے اس خبر کو جھٹلاتے ہوئے سامعہ کے اہل خانہ اور سامعہ کے سابق شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور موقف اختیار کیا کہ سامعہ کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ اسے قتل کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :