مظفرآباد: جعلی میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں نشہ آور انجکشن اور گولیاں فروخت کئے جانے کا انکشاف

جعلی ڈاکٹروں نے انسانی زندگی سے کھیلنا شروع کر دیا،ڈرگ انسپکٹر انتظامیہ خاموش تماشائی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اگست۔2016ء) دارالحکومت مظفرآباد جعلی میڈیکل سٹووں کی آڑ میں نشہ آور انجکشن اور گولیاں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے مختلف جعلی میڈیکل سٹور جن کا کام صرف باہر سے آنے والی جعلی ادویات کا فروخت کرنا اور نا تجربہ کا ر کمپوڈروں نے بھی جعلی ڈاکٹر بن کر انسانی زندگیوں سے کھیلنا شروع کردیا دارلحکومت مظفرآباد میں عرصہ دراز سے چلنے والے اس کاروبار کو ناتو ڈرگ انسپکٹر روک سکا ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئی ایکشن لیا جو کہ سوالیہ نشان ہے؟ تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد سمیت ٹاہلی منڈی ،سما ں بانڈی ،بینک روڈ ،سی ایم ایچ روڈ ،لوئر پلیٹ ،اپر پلیٹ ،سنٹرل پلیٹ ،چہلہ پل ،چہلہ بانڈی ،طارق آباد اور دیگر دہی علاقوں میں قائم جعلی میڈیکل اسٹور جن میں ایسے کمپوڈر کام کرتے ہیں جو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں وارڈ بوائے یا کمپوڈر کی کام کی ٹریننگ لیتے ہیں انھوں نے ایسے جعلی میڈیکل اسٹور کھول رکھیں ہیں جن میں بعض جعلی ڈاکٹروں کی ملی بھگت سے باہر سے آنے والی جعلی ادویات کا فروخت اور نشہ آور انجکشن اور ادویات بھی فروخت کرنے لگے ہیں نشہ آور میڈیسن ،انجکشن ،کی ڈیمانڈ زیادہ تر پڑھے لکھے اور VIPگھرانوں سے تعلق رکھنے والے افراد استعمال کرتے ہیں جبکہ ان جعلی میڈیکل اسٹوروں میں جعلی ڈاکٹروں نے اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں بھی یہ کاروبار پھلا دیا جہاں یہ نشہ آور میڈیسن دولت مندوں کی بگڑی ہوئی اولادیں منہ مانگی قیمت پر خرید لیتے ہیں