پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کے لئے متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے ‘ عرفان دولتانہ

ہفتہ 13 اگست 2016 13:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اورپنجاب حکومت نے شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ صحت عامہ کے حوالے سے بے حد اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس کا براہ راست تعلق لوگوں کی صحت سے جڑا ہوا ہے۔

صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں اوراس ضمن میں مانیٹرنگ اورتھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام بھی متعارف کرایا گیاہے۔ صاف پانی کے اس بڑے منصوبے کے تحت صوبے کے دیہات میں بسنے والے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،جس پر خطیر رقم صرف کی جائے گی اورصوبے کے دیہات میں بسنے والے کروڑوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کاآغاز جنوبی پنجاب کے اضلاع سے کیاجارہا ہے اوراس ضمن میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا کاابتدائی کام شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کے لئے متوازن ترقی کی پالیسی پر گامزن ہے اوریہی وجہ ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے لئے فلاحی اورتعلیمی پروگرامزکو اہمیت دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :