یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 13 اگست 2016 13:25

یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) پاکستانی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں گریم سمتھ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا ‘ وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 13 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 9265 رنز بنا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔ یونس خان انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں سمتھ کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 28 رنز درکار تھے، انہوں نے اننگز کے ابتدائی 28 رنز جوڑ کر سمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے تیرہویں بلے باز بن گئے ہیں۔ یونس نے 108 میچز کی 193 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

متعلقہ عنوان :