دنیاکے مہنگے ترین پال پوگبا کھلاڑی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی

ہفتہ 13 اگست 2016 13:25

دنیاکے مہنگے ترین پال پوگبا کھلاڑی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء)فٹ بال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی فرانس کے پال پوگبا پابندی کے باعث مانچسٹریونائیٹڈ کیلئے انگلش پریمیر لیگ کے نئے سیزن کے پہلے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) کے مطابق پوگبا کو جووینٹس کی جانب سے کوپا اٹلیا کے دوران ایک میچ پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب انگلینڈ میں منتقل ہوگی۔

(جاری ہے)

پال پوگبا نے رواں ہفتے انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ تاریخ کا مہنگا ترین 11 کروڑ60 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا تھا تاہم اتوار کو بورنماوٴتھ کے خلاف سیزن کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔مانچسٹریونائیٹڈ کے کوچ جوز مورینہو نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں معاہدے کے دوسرے روز اس پابندی کا علم ہواتھا۔

انہوں نے کہاکہ میں یلو کارڑز کے حوالے سے جانتا تھا تاہم مجھے اس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ اگر ایک کھلاڑی کو اٹلی میں پابندی ہوئی ہے تو وہ انگلینڈ میں بھی قابل عمل ہو گی۔انھوں نے کہا کہ'مجھے یہ نہیں معلوم تھا اسی لیے میں فیصلے کا انتظار کررہا تھا ‘پوگبا مانچسٹریونائیٹڈ میں اپنے دوسرے دور کا آغاز 19 اگست کو ساوٴتھمپٹن کے خلاف میچ سے کریں گے۔